Dec ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے فرمان کو نافذ کرنے کے عدالتی فیصلے پر رد عمل

تارکین وطن کے بارے میں صدر ٹرمپ کے فرمان کو نافذ کرنے پر مبنی امریکی عدالت کے فیصلے پر مختلف حلقوں نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

پرس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا اسلام کونسل نے تارکین وطن کے خلاف ٹرمپ کےفرمان کو نافذ کرنے کے لئےامریکا کی اعلی عدالت کے فیصلے پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکا کی شہری آزادیوں کی یونین نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ تارکین وطن سے متعلق ٹرمپ کے فرمان کے خلاف اپنی جد وجہد جاری رکھے گی۔
امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹ رکن نے بھی کہا ہے کہ ٹرمپ کے  بے رحمانہ اور تفریق آمیز فرمان سے امریکا کو محفوظ نہیں بنایا جاسکتا۔
ایک اور ڈیموکریٹ رکن کانگریس رزا دلارو نے بھی اسلام کے خلاف ٹرمپ کے بیانات اور پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کی اعلی عدالت نے پیر کو فیصلہ سنایا ہے کہ تارکین وطن کے بارے میں ٹرمپ کے فرمان کو نافذ کیا جائے۔ اس فرمان کے نفاذ دنیا کے کئی ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگ جائےگی۔

ٹیگس