Dec ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۱:۴۸ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کا سخت ردعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان پر اقوام متحدہ نے بھی سخت رد عمل دکھایا ہے۔

اقوام متحدہ کے امن ایلچی برائے مشرق وسطیٰ نیکولے میلادینوف نے متنازع شہر کے بارے میں کسی بھی اقدام کے سنگین مضمرات سے آگاہ کیا ہے۔مسٹر نیکولے نے ایک بیان میں کہا کہ ” اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اس موضوع پر کئی مرتبہ بیانات جاری کر چکے ہیں اور وہ یہ کہہ چکے ہیں کہ ہمیں اپنے اقدامات کے مضمرات کے بارے میں بہت محتاط رہنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ بیت المقدس کے مستقبل کا فیصلہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے۔وہ آپس میں مل بیٹھیں اور تصفیہ طلب مسائل کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں۔

 

ٹیگس