Dec ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
  • تھریسا مئے کا برطانیہ کی ارضی سالمیت کے تحفظ کا عزم

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے نے برگزٹ مذاکرات میں آئرلینڈ کے معاملے پر جاری تعطل کو دور کرنے اور ملک کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا ہے۔

تھریسا مئے کا کہنا تھا کہ لندن اس بات کا پابند ہے کہ شمالی اور جمہوریہ آئرلینڈ کی مسلمہ سرحدوں میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہ آنے پائے۔
 انہوں نے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ وہ آزادانہ تجارت کے بارے میں اسی وقت مذاکرات کرے گی جب سرحدوں کے تعین کا معاملہ پوری طرح نمٹا دیا جائے گا۔
 برطانیہ کے عوام نے سن دو ہزار سولہ میں یورپی یونین سے انخلا کے حق میں ووٹ دیئے تھے۔
انخلا کے معاہدے کے بارے میں برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات دو ہزار سترہ میں شروع ہوئے ہیں اور  مذاکرات کی تکمیل کے لیے دو سال کا وقت مقرر ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں تاہم اس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔