Dec ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۷:۳۳ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، 3 ہلاک

پاکستانی اور ہندوستانی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے ۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہندوستان کی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرل کے چری سیکٹر پر چھفر گاؤں میں ایک جنازے پر کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے ایک ہندوستانی فوجی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

ٹیگس