Dec ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے خلاف امریکہ میں بھی مظاہرے

می سی سی پی میں سول رائٹس میوزیم کی افتتاحی تقریب میں ٹرمپ کی آمد کے موقع پر سیکڑوں افراد نے مظاہرے کیے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق سول سوسائٹی اور شہری حقوق کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں کارکن اور عام لوگ می سی سی پی کی سڑکوں پر آئے اور انہوں نے صدر ٹرمپ کے دورے کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ڈونلڈ ٹرمپ واپس جاؤ، ٹرمپ کو برطرف کرو جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔

ٹیگس