Dec ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۹ Asia/Tehran
  •  سعودی عرب پر فائر کئے گئے میزائل ایرانی نہیں تھے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر جو میزائل فائر کئے گئے تھے وہ ایرانی ساخت کے نہیں تھے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش نے اپنی ایک خفیہ رپورٹ میں سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ جو میزائل سعودی پر فائر کئے گئے تھے وہ ایرانی نہیں تھے اور وہ اس بات کی تصدیق نہیں کرتے کہ یہ میزائل ایرانی ساخت کے تھے-

انہوں نے اپنی اس رپورٹ میں کہا کہ اقوام متحدہ کے ماہرین یہ ثابت نہیں کر سکے ہیں کہ ریاض کے ملک خالد ہوائی اڈے پر یمنی فوج کی جانب سے جو میزائل فائر کیا گیا تھا وہ ایرانی ساخت کا تھا-

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایک ایسے وقت سلامتی کونسل کو یہ رپورٹ پیش کی ہے جب اقوام متحدہ کے ماہرین نے بائیس جولائی اور چار نومبر کو یمن سے سعودی عرب پر فائر کئے گئے میزائلوں کے ٹکڑوں کا معائنہ کیا ہے-

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے یمنی فوج کی میزائلی توانائیوں کے مقابلے میں بے بس ہو جانے کے بعد دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب پر جو میزائل فائر کئے گئے ہیں وہ ایران کے  بنے ہوئے ہیں-

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع امیر حاتمی سعودی عرب کے اس دعوے کو پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں-

ان کا کہنا تھا کہ دشمن، ایران کے خلاف الزامات عائد کرنے کے لئے ہر موقع سے فائدہ اٹھانے کی ناکام کوشش کرتا ہے-

ٹیگس