Dec ۱۲, ۲۰۱۷ ۲۱:۱۱ Asia/Tehran
  • نیویارک دھماکہ دہشت گردی کی کارروائی، امریکی پولیس

امریکی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ نیویارک کے علاقے منہٹن میں ہونے والا دھماکہ، دہشت گردانہ تھا۔

امریکی پولیس نے اس شخص کی شناخت بتاتے ہوئے جس کو پیر کے دن نیویارک کے منہٹن علاقے میں دھماکے میں ملوث ہونے کی بنا پرگرفتار کیا گیا ہے کہا کہ یہ دہشت گردانہ اقدام تھا جس کو داعش کے ایک ایجنٹ نے انجام دیا ہے۔

سی این این نے خبر دی ہے کہ اس دھماکے میں ملوث ستائیس سالہ نوجوان کا نام عقائد اللہ ہے جس کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔

سی این این نے خبر دی ہے کہ نیویارک کے پولیس سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملزم نے اس دھماکے کے لئے کم طاقتور دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا تھا- پیر کو نیویارک کے منہٹن علاقے کے بس ٹرمنل کے قریب ہونے والے اس دھماکے میں چار افراد زخمی ہو گئے تھے-

 

ٹیگس