Dec ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے میں رکاوٹوں پر روس کا سخت انتباہ

روس کے وزیر خارجہ نے ایران اور پانچ ایک گروپ کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد میں حائل رکاوٹوں کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کی ناکامی سے شمالی کوریا کے بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے کی کوششوں کو دھچکا لگے گا۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے میں کسی قسم کا خلل پڑا تو پھر جزیرہ نمائے کوریا کے بحران کو قابو میں کرنا مشکل ہوجائے گا۔سرگئی لاوروف نے واضح کیا کہ شمالی کوریا کے خلاف کسی بھی قسم کے فوجی آپشن کا استعمال انسانی المیے کا سبب بنے گا۔روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے بحران کو سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کے جنگ پسندانہ موقف کی وجہ سے شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔

ٹیگس