Dec ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکا دہشت گردوں کو شکست سے بچانا چاہتا ہے، روسی صدر

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ شام میں موجود امریکی فوجی، دہشت گردوں کو حتمی شکست سے بچانے کے لیے اسلحہ اور دیگر سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔

روسی صدر ولادی میر پوتن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکا کی جانب سے دہشت گردوں کو بطور ہتھکنڈا استعمال کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ، امریکا شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دہشت گردوں کی سرکوبی سے کتراتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی فوج نے شام میں دہشت گردوں کو بچانے کے لیے متعدد بار کاروائیاں انجام دی ہیں۔صدر پوتن نے کہا کہ روسی ڈرون طیاروں کی فراہم کردہ تصاویر سے نشاندھی ہوتی ہے کہ دہشت گرد شام کی سرحدوں سے عراق میں داخل ہورہے ہیں۔روسی صدر نے واضح کیا کہ ماسکو نے ان معاملات سے امریکیوں کو آگاہ بھی کیا ہے تاہم امریکا نے اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔صدر ولادی میر پوتن نے کہا کہ امریکی اب بھی یہ سمجھ رہے ہیں کہ دہشت گردوں کو شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کے خلاف بطور ہتھکنڈا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ٹیگس