• ٹرمپ سال کے سب سے بڑے جھوٹے شخص

واشنگٹن پوسٹ اخبار نے ایک رپورٹ میں امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کو سال کا سب سے بڑا جھوٹا شخص قرار دیا ہے۔

اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ویب سائٹ کے مطابق امریکہ کی سیاسی تاریخ میں ٹرمپ جیسا کوئی بڑا جھوٹا صدر نہیں پایا جاتا اور وہ نہ صرف جھوٹے دعوے کرتے ہیں بلکہ جھوٹا ثابت ہوجانے کے باوجود بھی ان کی تکرار کرتے رہتے ہیں۔
اخبار کے مطابق ٹرمپ، امریکہ کے ایک ایسے صدر ہیں جو اس بات پر ہمیشہ اصرار کرتے ہیں کہ حق ان ہی کے ساتھ ہے جبکہ اپنی صدارت کے دو سو اٹھانوے ایام کے دوران انہوں نے ایک ہزار، چھے سو اٹھائیس بار جھوٹ بولا ہے۔
امریکہ کے اس اخبار نے اس سلسلے میں سابق امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے ٹیلی فونی گفتگو کی ریکارڈنگ، اخبارات و جرائد کے دعوے جھوٹے ہونے اور ٹیکسوں میں کٹوتی کے بڑے دعوے جیسے نمونوں کی طرف اشارہ بھی کیا ہے۔

Dec ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
کمنٹس