Jan ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سیلابی بارشیں، تیرہ ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سیلابی بارشوں اور زمین کھسکنے کے واقعات میں تیرہ افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی حکام نے بھی سیلابی بارشوں اور زمین کھسکنے کے واقعات میں تیرہ افراد کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بیس افراد زخمی ہوئے جبکہ بیس افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔کیلی فورنیا میں شدید بارشوں کا آغاز پیر کی رات، ایسے وقت میں ہوا جب ریاست کے جنوبی علاقے کے جنگلات میں آتشزدگی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔حکام نے ریاست میں ستر میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔

ٹیگس