Jan ۱۱, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • تارکین وطن کے تحفظ سے متعلق ٹرمپ کا فیصلہ معطل

کیلیفورنیا کی ایک عدالت نے نوجوان تارکین وطن کے تحفظ سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کو معطل کردیا ہے۔

کیلیفورنیا عدالت کے ڈسٹرکٹ جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کو عارضی طور پر روکا ہے ۔

جج کا کہنا ہے کہ فیصلے سے نوجوان تارکین وطن متاثر ہوں گے ۔ امریکی پروگرامdaca  ملک میں غیر قانونی طور پر آنے والے 8 لاکھ تارکین وطن کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نےنوجوان تارکین وطن کے تحفظ کے پروگرام کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹیگس