Jan ۱۴, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکہ کی معذرت خواہی

امریکی حکام ان دنوں بلا سوچے سمجھے مختلف قسم کے بیانات دے رہے ہیں۔

نیدر لینڈ میں امریکی سفیر کو مسلمانوں کے خلاف بیان پر معذرت کرنا پڑگئی، ہوکسٹرا نے کہا تھا کہ مسلمانوں کے آنے سے نیدرلینڈ اور فرانس میں نوگوایریا بن گئے ہیں۔

ہوکسٹرا نے کہا تھا کہ نیدرلینڈز میں افراتفری ہوگئی، سیاستدانوں کو جلایا جا رہا ہے۔

امریکی سفیر پر نیدرلینڈ میں صحافیوں نے سخت سوالوں کی بوچھاڑ کر دی۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ ایماندار ہیں تو کیا اس سیاستدان کا نام بتائیں گے جسے جلایا گیا۔

جلائے گئے سیاستدان کا نام پوچھنے پر امریکی سفیر نے خاموشی اختیار کرلی۔ سفیر سے صحافی نے کہا کہ یہ نیدرلینڈ ہے، یہاں سوالوں کا جواب دینا پڑے گا۔

ہوکسٹرا نے اعتراف کیا کہ میں غلطی پرتھا، یاد نہیں غلطی کیسے ہوئی مگر وہ غلطی تھی۔ امریکی سفیر نے برطانوی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ ممالک کا نام لیتے ہوئے کچھ گڑبڑ ہوگئی تھی۔

غلطی کااعتراف کرنے کے باوجود ہوکسٹرا یہ نہ بتاسکے کہ سیاستدان کو کس ملک میں جلایا گیا۔

ٹیگس