Jan ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran
  • قزاقستان، بس میں آتشزدگی 52 افراد ہلاک

قزاقستان میں روس جانے والی بس میں آتشزدگی سے 52 افراد زندہ جل کر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

قزاقستان کی وزارت ایمرجنسی سروسز کے مطابق بس میں 2 ڈرائیوروں سمیت 57 افراد سوار تھے، جن میں سے 5 بس سے باہر نکل کر جان بچانے میں کامیاب رہے جب کہ باقی افراد جھلسنے کے باعث موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کے مطابق واقعے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد ممکنہ طور پر ازبک باشندے تھے جبکہ قزاقستان میڈیا کا کہنا تھا کہ ہلاک افراد ہجرت کر کے کام کرنے والے مزدور تھے جو روس جا رہے تھے۔

یہ واقعہ ملک کے شمال مغربی علاقے اکتاؤ میں پیش آیا بس میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔

ٹیگس