Jan ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • افغانستان میں طاقت سے کام نہیں چلےگا

افغانستان میں طاقت کے استعمال سے متعلق امریکی حکمت عملی ناکام ہوا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ افغانستان اورامریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک الزام تراشی کے بجائےافغانستان میں درپیش چیلنجوں پرتوجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ مائنڈسیٹ تبدیل کرنے کی بات کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، پاکستان میں تخریب کاری کے لیے اپنا ریکارڈ دیکھیں۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ 17 سال کی تاریخ بتاتی ہے کہ افغانستان میں طاقت سے کام نہیں چلےگا، طاقت، دباؤ کی حکمت عملی افغانستان میں کام کرجائےگی،یہ سوچناخام خیالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان سے باہر تصورکرنے والے حقائق کاجائزہ لیں۔ محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی، منشیات سےآمدنی، دہشت گردوں کو بیرونی مددکی ضرورت ہی نہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کے بیان اور پاکستان کی امداد بند کرنے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کافی حد تک خراب ہو گئے ہیں۔

ٹیگس