Jan ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • لندن میں امریکی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ

سیکڑوں برطانوی شہریوں نے لندن میں امریکی سفارت خانے سامنے مظاہرہ کر کے صدر ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے۔

 ٹرمپ کے دور صدارت کا ایک سال مکمل ہونے پر ان کے خلاف لندن میں مظاہروں کی اپیل نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والے گروہوں نے کی تھی۔
مظاہرین، لندن میں امریکی سفارت خانے کی عمارت کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے نسل پرستی نہیں چلے گی اور نسل پرست ٹرمپ دفع ہو جاؤ جیسے نعرے لگائے۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر نسل پرستی اور امریکی صدر کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے وزیراعظم تھریسا مئے سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈیووس اقتصادی فورم کے موقع پر صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنی ملاقات کا پروگرام منسوخ کر دیں۔

ٹیگس