Jan ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ 37 ہلاک

امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی فائرنگ سے 37 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہو گئے۔

امریکہ میں مسلح کشیدگی کا ریکارڈ فراہم کرنے والے مرکز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی فائرنگ کے 96واقعات رونما ہوئے جن میں 37 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہو گئے۔ زیادہ تر ہلاکتیں اینڈیانا،کیلیفورنیا اور ویسکانسین ریاستوں میں ہوئیں۔

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 200واقعات رونما ہوئے کہ جن میں 61 افراد ہلاک اور 99 زخمی ہو گئے۔

 اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں ہر100 افراد میں سے 90 کے پاس اسلحہ ہے۔

 

ٹیگس