Jan ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے واقعات،87 ہلاک و زخمی

امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں مزید ستّاسی افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں تشدد و فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے رپورٹ دی ہے کہ مختلف ریاستوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹے  کے دوران فائرنگ کے ستّاسی واقعات میں چودہ افراد ہلاک اور تہتّر دیگر زخمی ہو گئے۔فائرنگ کے بیشتر واقعات کیلی فورنیا، ٹیکساس، جنوبی کیرولائنا اور فلوریڈا میں رونما ہوئے۔اس رپورٹ کے مطابق گذشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دو سو انّیس واقعات میں چونسٹھ افراد ہلاک اور ایک سو چوّالیس دیگر زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ امریکہ میں ہر سال فائرنگ کے واقعات میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

ٹیگس