Jan ۲۳, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر کشیدگی پر اقوام متحدہ کو تشویش

لائن آف کنٹرول پرکشیدگی پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹو نیو گوٹیریس نے پاکستان اور ہندوستان سے مذاکرات کرنے پر زور دیتے ہوئے ایک بار پھر ثالثی کی پیش کش کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ انٹو نیو گوٹیریس نے لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور ہندوستان کی افواج کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کو بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کی فورسز کے مابین لائن آف کنٹرول پر گزشتہ 5 روز کی فائرنگ سے دونوں جانب سے ایک سو سے زائد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

ٹیگس