Jan ۲۳, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
  • پاکستان امریکی ڈومور کی ‌زد میں

امریکا نے ایک بار پھر پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے طالبان جنگجوؤں کو بے دخل کردے۔

وائٹ ہائوس کی میڈیا سیکریٹری سارا سینڈرز نے کہا کہ ہم نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان لیڈرز کو فوری طور پر یا تو گرفتار کرے یا ان گروپس کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے بھی  کہا تھا کہ امریکا سمجھتا ہے کہ پاکستانی سرزمین دہشت گرد گروپوں کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہورہی ہے۔

انہوں نے اسلام آباد پر زور دیا تھا کہ  ایسے عناصر کے خلاف قابل ذکر کارروائی کی جائے اور اس کارروائی کے ہونے تک پاکستان کی فوجی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگس