Jan ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ سے 4 ہلاک 2 زخمی

امریکی ریاست کے شہر پٹسبرگ میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پنسلوانیا میں گاڑیوں کے سروس اسٹیشن پر 28 سالہ ملزم ٹموتھی نے فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا۔ ہلاک ہونے والوں میں تین مرد اور ایک لڑکی شامل ہیں جن میں دو سگے بہن بھائی بھی تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں حملہ آور خود بھی شدید زخمی ہوا۔ حملہ آور نے سیمی آٹومیٹک رائفل اور پستول سے سروس اسٹیشن پر موجود افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں لوگ ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

 سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں عام لوگوں کے پاس دو سو ستر ملین سے تین سو ملین کی تعداد میں ہتھیار موجود ہیں۔

ٹیگس