Feb ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ: روہنگیا کے پناہ گزینوں کی مدد کا اعلان

اقوام متحدہ نے کہا کہ وہ آئندہ مون سون کے دوران روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے بنگلہ دیش کی کوششوں میں مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے ترجمان آندریز مہیسک نے کل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ ممکنہ طوفان اورموسمی حالات بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کو سنگین خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

بنگلہ دیش کے کٹاپ لانگ اور بلوکھلی میں کم از کم ایک لاکھ سے زائد میانمار کے روہنگیا پناہ گزین رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں میانمار کی فوج کی طرف سے ظلم و زیادتی کی وجہ سے تقریبا ساڑھے چھ لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو میانمار کے صوبہ راخین سے بے گھر ہوکر سرحد پار کرکے بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔

ٹیگس