Feb ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں گرینڈ ملٹری پریڈ کی مخالفت

امریکی صدر کی جانب سےگرینڈ ملٹری پریڈ کے احکامات کی اندرون ملک سخت مخالفت کی جارہی ہے۔

معروف ری پبلیکن سینیٹر لنڈسےگراہم نے کہا ہے کہ گرینڈ ملٹری پریڈ کے انعقاد کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور انہیں اس کام میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کو دنیا میں نمایاں ہونا چاہیے لیکن اس کے ہتھیاروں کی نمائش  ضروری نہیں ہے۔وائٹ ہاوس نے منگل کے روز کہا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ جنگ پنٹاگون سے کہا ہے کہ وہ گرینڈ ملٹری پریڈ کے لیے لازمی اقدامات عمل میں لائے۔کہا جارہا ہے کہ چینی فوجی پریڈ اور فرانس کے قومی دن کی تقریبات دیکھنے کے بعد ٹرمپ کے اندر امریکی فوجی پریڈ کے معائنے کی ہوس پیدا ہوگئی ہے۔امریکہ میں فوجی پریڈ شاذ و نادر ہی انجام پاتی ہے۔کہا جارہا ہے کہ گرینڈ ملٹری پریڈ امریکہ کے قومی دن اور یا گیارہ نومبر کو، دوسری عالمی جنگ کے اختتام کے دن پر واشنگٹن میں منعقدکی جاسکتی ہے۔

ٹیگس