Feb ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۳:۲۹ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے پر امریکی موقف پر روس کی تنقید

روس کے وزیر خارجہ نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی موقف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس معاہدے میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کو ناممکن قرار دیا ہے۔

رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ   اس معاہدے میں تبدیلی کا خواہاں ہے اور یہ ممکن نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ عالمی سطح حمایت کے حامل اس معاہدے میں تبدیلی لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ لاوروف نے یوکرین کے لئے امریکہ کے جدید ترین ہتھیاروں کی ترسیل کے فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایسی حالت میں یوکرین کو مہلک ہتھیار بھیج رہا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک امریکہ کے اس فیصلے کے خلاف ہیں۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کو اگر اس قسم کے ہتھیار بھیجنے سے نہیں روکا جا سکتا تو فطری بات ہے کہ دونیسک و لوہانسک کو بھی اپنے دفاع اور صورت حال پر مکمل نگاہ رکھنے کے حق سے نہیں روکا جا سکتا۔

ٹیگس