Feb ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکی طلبا کے ہاتھوں امریکی پرچم نذرآتش

امریکہ میں سیاٹل کے علاقے میں طلبا کی جھڑپیں امریکی پرچم نذرآتش کئے جانے پر منتج ہوئی ہیں۔

فاکس نیوز کے مطابق سیاٹل میں ریپبلکن پارٹی کے حامی و مخالف طلبا میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں امریکی پرچم کو نذرآتش کر دیا گیا۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں کے نتیجے میں امریکی پولیس نے پانچ طلبا کو حراست میں لے لیا ہے۔امریکہ میں کئے جانے والے سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی طلبا اپنے ملک کی دونوں پارٹیوں یعنی ریپبلکن اور ڈیموکریٹ جماعتوں سے ناراض ہیں۔ امریکی مسائل کے ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں ٹرمپ کے برسراقتدار آنے اور انتہا پسند و نسل پرست گروہوں کی سرگرمیاں تیز ہوجانے کے بعد اس ملک میں سیاسی و سماجی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ٹیگس