Feb ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  • امریکہ شام کی ارضی سالمیت کو خطرے سے دوچار کر رہا ہے، روس

روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ شام میں یکطرفہ اور خطرناک کارروائی اور اس ملک کی ارضی سالمیت کے لئے خطرہ پیدا کر رہا ہے۔

رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کے روز بلجیئم کے اپنے ہم منصب کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکہ شام میں خطرناک قدم اٹھا رہا ہے اور امریکی اقدامات بہت سے شکوک و شبہات کو جنم دے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ امریکی اقدامات سے پتہ چلتا ہے کہ وہ شام میں طویل مدت موجودگی کے درپئے ہے۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ، شام میں بنیادی آئین کے عمل کی شفافیت پر اعتماد اور اس ملک میں تمام بیرونی طاقتوں کا مقابلہ کرے گی تاکہ قرارداد بائیس چوّن پر عمل درآمد کی راہ میں مشکلات پیش نہ آئیں انھوں نے شام میں امن کے عمل میں شامی کردوں کی شمولیت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ واضح رہے کہ امریکہ، دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے شمالی شام میں اپنی غاصبانہ موجودگی جاری رکھے ہوئے ہے۔

ٹیگس