Feb ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے پر ماسکو کا موقف اٹل ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں روس کا موقف بالکل اٹل ہے اور ماسکو تہران کے ساتھ کھڑا ہے۔

بدھ کے روز تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سرگئی ریابکوف نے کہا کہ ان کا ملک ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے حوالے سے روس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور ان کا ملک اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک ملک یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ ایٹمی معاہدہ اس معاہدے کے رکن ممالک کے مفاد میں نہیں ہے اور وہ اس میں تبدیلی لانے کی بات  بھی کر رہا ہے جبکہ روس اس کے سخت خلاف ہے۔
انہوں نے بڑے واضح الفاظ میں کہا کہ ایٹمی معاہدے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی اس کے کمزور اور حتی ناکام ہو جانے کا باعث بنے گی۔
اس موقع پر ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ کسی بھی صورت میں ایٹمی معاہدے میں تبدیلی یا ترمیم کا امکان نہیں ہے۔

ٹیگس