Feb ۱۵, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • امریکی اسکول میں فائرنگ 17 ہلاک، متعدد زخمی

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کے باعث 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا کے علاقے پارک لینڈ میں واقع ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، اب تک پولیس وہاں سے 17 افراد کی لاشیں نکال چکی ہے اسی طرح زخمیوں کی تعداد بھی بہت ہے۔

پولیس کے مطابق 19 سالہ سابق طالب علم نکولس کروز اسکول کے اندر گھسا، الارم بجایا اور بھگدڑ مچنے پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 17 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ بعد از آں آپریشن کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس اور امدادی اداروں نے ہلاک شدگان اور زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا۔

امریکی پولیس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران فائرنگ کے تقریبا سترہ فیصد واقعات پرائمری، مڈل اور سیکنڈری اسکولوں میں پیش آئے ہیں۔

ٹیگس