Feb ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • جنوبی افریقہ کے صدر کا استعفی

جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

المیادی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مالی کرپشن کے الزام میں اپنی ہی پارٹی کے دباؤ کے بعد جنوبی افریقہ کے صدر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جیکب زوما کے مستعفی ہونے کے بعد حکمران جماعت افریقی نیشنل کانگریس نے راما فوسا کو نیا صدر منتخب کر لیا۔
جیکب زوما کو مستعفی ہونے کے لئے اڑتالیس گھنٹوں کی مہلت دی گئی تھی۔ وہ آٹھ برس تک جنوبی افریقہ کی صدارت کے عہدے پر فائز رہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ پارٹی کو پھوٹ سے بچانے اور خون خرابے کی روک تھام کے لئے مستعفی ہو رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ میں نسل پرست حکومت کا خاتمہ ہوئے تئیس برس گزر چکے ہیں اس کے باوجود ملک میں وسائل اور پیداوار کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں لوگ بغیر بجلی کے زندگی گزار رہے ہیں جبکہ اسکول اور ہیلتھ کیئر کی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔