Feb ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی فوج کی موجودگی عالمی قوانین کی خلاف ورزی

روس نے کہا ہے کہ امریکی فوج کو شام کی سرزمین فوری طور پرترک کردینی چاہیے۔

رشیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں مشرق وسطی سے متعلق کانفرنس میں شام کی سرزمین میں امریکی فوج کی موجودگی کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج کو شام کی سرزمین فوری طور پر ترک کردینی چاہیے۔

 روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ شام میں دہشت گردی کو اب بھی ہوا دے رہا ہے اور دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ شام کے تمام علاقوں پر شامی فورس کا قبضہ ہونا چاہیے اور امریکہ کو فوری طور پر اپنی فوج شام سے نکال لینی چاہیے۔

ٹیگس