Feb ۲۲, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران مخالف قرارداد کی مخالفت

روس نے اقوام متحدہ میں ایران مخالف مجوزہ قرارداد کی مخالفت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اقوام متحدہ میں تعینات روسی مندوب وسیلی نیبینزیا نے مغربی حمایت یافتہ ایران مخالف قرارداد کی مخالفت کردی۔ اس قرارداد کے تحت بعض مغربی ممالک نے یمن کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام ایران پرعائد کیا تھا۔

اس سے پہلے برطانیہ، امریکہ اور فرانس کے نمائندوں نے ایک مشترکہ بیان کے ذریعے ایران کے خلاف منفی فضا بنانے کی کوشش بھی کی۔

واضح رہے کہ ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ دنوں میزائل پروگرام کو ایران کے تحفظ اور دفاع کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہر جانب سے ناکہ بندی کا شکار ہونے والے یمن کو میزائل فراہم کرنے کا الزام بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی من گھڑت کہانی ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ یمن محاصرے میں ہے اور اسے میزائل فراہم کرنے کے الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں اور ایسے الزامات کا مقصد یمن پر جارحیت کرنے والوں کے جرائم پر پردہ ڈالنا ہے۔

ٹیگس