Mar ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکہ کی تجارتی جنگ سب کے لیے تباہ کن

یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے امریکی صدر کی پالیسیوں کو تباہ کن اور تخریبی قرار دیا ہے۔

برسلز فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیڈریکا موگرینی نے امریکی صدر کی تجارتی پالیسی اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کی جانے کے فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کی۔
فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں تباہ کن ہیں اور ان سے عالمی سطح پر امریکہ کی سیاسی ساکھ ختم ہو کر رہ جائے گی۔
انہوں نے امریکہ اور یورپ کے درمیان تجارتی جنگ کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی سے تمام فریقوں کو نقصان پہنچے گا۔
یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج نے واضح کیا کہ یورپی یونین امریکی صدر کے اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کرے گی۔
انہوں نے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کے اعلان پر بھی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا یہ اعلان ان کے لیے غیر متوقع تھا۔

ٹیگس