Mar ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • بلجیئم میں لیبیا کے 11 ارب یورو  کے اثاثے لاپتہ

بلجیئم میں دو ہزار تیرہ سے دو ہزار سترہ کے دوران لیبیا کے اثاثوں میں سے تقریبا گیارہ ارب یورو لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق بلجیئم کے بینک میں لیبیا کے سولہ ارب یورو موجود تھے مگر اس رقم کا بیشتر حصہ لاپتہ ہو گیا ہے اور اب صرف تقریبا پانچ ارب یورو باقی بچے ہیں۔اتنی بڑی رقم لاپتہ ہونے کے باوجود بلجیئم کے حکام نے لیبیا کے اکاؤنٹ سیل کرنے کا اقدام کیا تاہم اس کی بحالی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔لیبیا کے بحران کے حل کے لئے عرب لیگ کے نمائندے صلاح الدین جمالی نے اٹھائیس فروری کو ایک بیان میں کہا ہے کہ یورپی ملکوں کے بینکوں میں لیبیا کے ساٹھ ارب ڈالر موجود ہیں مگر وہ مختلف بہانوں منجملہ انتخابات کے انعقاد کی ضرورت کا بہانہ بنا کر لیبیا کی رقوم واپس کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

ٹیگس