Mar ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۸ Asia/Tehran
  • شام کی ممکنہ تقسیم پر امریکہ کو روس کا انتباہ

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ شام کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں اپنے ترک ہم منصب مولود چاؤش اوغلو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکہ شام کو تقسیم اور اس ملک میں باقی رہنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ شام میں قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کی امریکی کوشش اور منصوبہ، بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔
لاوروف نے شام پر حملہ کرنے کے بارے میں امریکہ کو سخت انتباہ بھی دیا۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شامی مسائل کے بارے میں روس، ایران اور ترکی آستانہ مذاکرات کے اور سوچی کے قومی مذاکرات کی بنیاد پر سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس