Mar ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • آسٹریلوی وکلا کا سوچی کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ

آسٹریلیا کے وکلا اور قانون دانوں نے میانمار حکومت کی مشیر اعلی اور وزیرخارجہ آنگ سان سوچی کے خلاف کیس تیار کیا ہے جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

آسٹریلیا میں آسیان کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر جس میں سوچی بھی شریک ہیں ملبورن شہر کے متعدد وکلا اور قانون دانوں نے ان  کے خلاف ایک کیس تیار کیا ہے۔ ان وکلا نے کہا ہے کہ سوچی نے میانمار میں انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
آسٹریلوی وکلا اور قانون دانوں کا کہنا ہے کہ ایسے  بے شمار ثبوت و شواہد موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ میانمار کے مسلمانوں کا بہیمانہ طریقے سے قتل عام کیاگیا ہے۔
آسٹریلوی وکلا کا کہنا ہے کہ جرائم کو دیکھنے کے بعد یہ واضح ہوجاتاہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف یہ انسانیت سوز اقدامات فوج کے ہاتھوں منصوبہ بند اور منظم طریقے سے انجام دیئے گئے ہیں۔

ٹیگس