Mar ۱۸, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۵ Asia/Tehran
  • روہنگیا مسلمانوں کی امداد کی اپیل

اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کیلیے951 ملین ڈالر کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے اداروں اور شراکت دار این جی اوز نے مشترکہ منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کیلیے951 ملین ڈالر کی اپیل کی گئی ہے تاکہ 9لاکھ روہنگیا بے گھر افراد کی ضروریات فوری طور پر پوری کی جاسکیں۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کی جانے والی اپیل میں کہا گیا ہے کہ 3 لاکھ 30 ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں موجود ہیں۔ یہ مہم ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپوکرانڈی کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔

اپیل کے موقع پر انھوں نے کہا ہم یہ اپیل اس لیے کر رہے ہیں کہ میانمار کے بے گھر مسلمانوں کیلیے ان کے گھروں کے دروازے کھولے جا سکیں اور وہ اس بحران سے نکل کر اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔

ٹیگس