Mar ۱۸, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
  • روس میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ

روس میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات میں ولادیمیر پوتین کی جیت ایک مرتبہ پھر یقینی ہے ۔

روسی میڈیا کے مطابق روس میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آئوٹ تریسٹھ سے سڑسٹھ فیصد تک ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔

«پاول گرودینین»،‌ «ولادیمیر ژیرینوفسکی»، «سرگئی بابورین»، «گریگوری یولینسکی»، «بوریس تیتوف»، «ماکسیم سریکین» اور ایک خاتون امیدوار«کسنیا سابچاک» روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے مد مقابل ہیں۔

 تجزیہ نگاروں کے مطابق صدر پوتین کے چوتھی بار روس کے سربراہ منتخب ہونے کے روشن امکانات ہیں ۔

ٹیگس