Mar ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے بعد دھماکے

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں دو دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فور طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نےدھماکے کی جگہ کوگھیر لیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ امریکی پولیس نے علاقے کے رہائشیوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ 2 مارچ سے اب تک آسٹن شہر میں 3 بم دھماکے ہو چکے ہیں،جن میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو ئے ہیں۔ 2 مارچ کو پیکٹ دھماکے میں ایک شخص جبکہ 12 مارچ کو دو بم دھماکوں میں ایک لڑکا ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکوں کے الزا م میں اب تک کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

امریکہ میں دھماکے ایسے میں ہو رہے ہیں کہ اس سے قبل امریکہ کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں پر امریکی عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے جبکہ اب دھماکوں سے امریکی عوام میں تشویش کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔

ٹیگس