Mar ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے کا تحفظ ضروری ہے، جرمنی کا اعلان

جرمنی نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے برسلز میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 5+1 کے درمیان طے ہونے والے معاہدے پر تمام فریقین قائم رہیں اور اس کا تحفظ یقینی بنائیں.

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ خطے اور پوری دنیا کے لئے نہایت اہم ہے اس لئے اس معاہدے کے تمام فریقین اپنے وعدوں پر قائم رہیں اور اس کی پاسداری کریں.

جرمنی کے دفتر خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یورپی یونین ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کی حفاظت کے لئے اپنا کردار مزید اچھے طریقے سے ادا کرے.

 

ٹیگس