Mar ۲۳, ۲۰۱۸ ۲۲:۰۱ Asia/Tehran
  • جنوبی فرانس میں دہشت گردی

فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں دہشت گردی کے دو الگ الگ واقعات میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

فرانس پرس نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے خبردی ہے کہ مسلح افراد نے کارکاسون شہر میں ایک پولیس اہلکارکو گولی مار کرہلاک کردیا اور اس کے فورا بعد ایک مسلح شخص نے ٹریبس شہر میں ایک سپر مارکیٹ میں داخل ہوکر متعدد افراد کو یرغمال بنالیا۔
ٹریبس شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کم سے کم دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ آٹھ یرغمالیوں کو چھڑالیا گیا ہے۔ بعض خبروں میں کہا گیا ہے مسلح افراد نے ایک پولیس اہلکار کو بدستور یرغمال بنارکھا ہے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح شخص کا تعلق داعش سے ہے۔فرانس کے پراسیکوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے۔ فرانس کے وزیراعظم واقعے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جنوب مغربی فرانس کی صورتحال انتہائی سنگین ہے۔
فرانس کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

ٹیگس