Mar ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  •  برطانیہ کو روس کی دھمکی

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے برطانیہ کو شدید ردعمل کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو روس مخالف اقدامات کا سخت جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے جاپانی ہم منصب تارو کونو سے ملاقات کے بعد برطانیہ کو شدید ردعمل کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو روس مخالف اقدامات کا سخت جواب دیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق سرگئی لاوروف کا کہناتھا کہ اگر برطانیہ نے روس مخالف اقدامات جاری رکھے تو روس کو بھی دو طرفہ اصولوں کے تحت جواب دینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سرگئی اسکرپل پر حملے کے معاملے پر لندن حکومت کو ٹھوس شواہد پیش کرنے چائییں۔

 

ٹیگس