Mar ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۶ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے درمیان اتحاد پر تاکید

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بار پھر تمام فلسطینی تنظیموں کے درمیان اتحاد اور قومی آشتی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

غزہ میں یکجہتی بیت المقدس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے سینیئر رہنما اسما‏عیل رضوان نے حقیقی قومی آشتی کو یقینی بنانے اور دیگر تنظیموں کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی پاسداری کا عزم ظاہر کیا۔انہوں نے تحریک انتفاضہ کے ذریعے اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، عرب اور اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ وہ بیت المقدس شہر اور فلسطینی کاز کا دفاع کریں۔انہوں نے حماس پر فلسطینی وزیر اعظم رامی حمداللہ پر ناکام قاتلانہ حملے کے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات غزہ پر تسلط جمانے کے لیے لگائے جارہے ہیں۔حماس کے سینیر رہنما اسما‏عیل رضوان نے سرزمین فلسطین میں عام انتخابات کرائے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

ٹیگس