Mar ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • کمروف سانحہ مجرمانہ ہے، روسی صدر

روس کے صدر ولادی میر پوتین نے سائبیریا کے علاقے کمروف میں آتشزدگی کے سانحے کو مجرمانہ قرار دیا ہے۔

کمروف میں جائے واقعہ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر پوتین کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے واقعے میں ملوث کوئی بھی شخص سزا سے نہیں بچ پائے گا۔قابل ذکر ہے کہ کمروف سٹی کے شاپنگ مال میں لگنے والی بھیانک آگ کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد پینسٹھ ہوگئی ہے جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔سانحے کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ شاپنگ مال کے ایک محافظ نے آتشزدگی سے پہلے آگ سے خبردار کرنے والا سسٹم بند کردیا تھا جبکہ باہر نکلنے والے راستے بھی اتھارٹی کی اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر سیل کردیئے گئے تھے۔روسی حکومت نے کیمروف سانحے پر ملک بھر میں تین روز کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس