Apr ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • امریکہ کو منھ توڑ جواب دینے کی روس کی صلاحیت پر تاکید

روسی وزارت خارجہ کے اسلحہ کنٹرول اور اس کے عدم پھیلاؤ کے امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر ولادیمیر یرماکوف نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو، روس مخالف دباؤ اور امریکی رویے کا بھوپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مذکورہ روسی عہدیدار نے روس کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکہ کسی بھی وقت روس کے ساتھ مذاکرات پر مجبور ہو جائے گا۔یرما کوف نے کہا کہ دنیا پر تسلط جمانے کا امریکی خواب چکناچور ہو چکا ہے۔اس سے قبل روسی وزارت خارجہ کی ترجمان زاخارووا نے بھی روس مخالف امریکی پابندیوں کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی میدان میں موثر موجودگی کی بنا پر روس کے خلاف اس طرح کی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب نکی ہیلی نے  کہا تھا کہ شام کے حوالے سے امریکہ روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرے گا۔

ٹیگس