Apr ۱۷, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • امریکا کو مالیاتی بحران کا سامنا

مائیکروسافٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ امریکا میں مالیاتی بحران آنے والا ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق خبروں اور سماجی امور سے متعلق ویب سائٹ سے گفتگو میں مائیکروسافٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس نے کہاکہ امریکا میں اقتصادی بحران آرہا ہے۔ مائیکروسافٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مستقبل قریب میں امریکا میں 2008 جیسا مالیاتی بحران اور اقتصادی مندی جنم لینے والے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت امریکہ مختلف بحرانوں سے دوچار ہے جن میں سے اقتصادی اور سیاسی بحران سر فہرست ہیں۔

ٹیگس