• عرب ممالک اپنی فوجیں شام میں تعینات کریں، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ عرب ممالک شام میں امریکی فوج کی جگہ اپنی فوجیں تعینات کریں۔

امریکا کے اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ شام میں امریکی فوج کی جگہ عرب فوجوں کی تعیناتی کا جائزہ لے رہے ہیں-

امریکا کی قومی سلامتی کے امور کے مشیر جان بولٹن نے ابھی حال ہی میں مصر کے خفیہ ادارے کے سربراہ عباس کامل کو ٹیلی فون کر کے اس سلسلے میں قاہرہ کی رائے معلوم کی ہے-

باخبر ذرائع نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا ہے کہ امریکی حکومت نے اس منصوبے پر خلیج فارس کے عرب ملکوں سے بھی بات چیت کی ہے-

ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ اس منصوبے میں شرکت اور مالی مدد دینے کے لئے قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب سے بھی بات ہوئی ہے-

خبروں میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے حالیہ بیانات اور ہفتے کو شام پر امریکا، فرانس اور برطانیہ کے حملے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ ٹرمپ کے اس منصوبے پر مستقبل قریب میں عمل درآمد نہیں ہو گا-

ٹیگس

Apr ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
کمنٹس