Apr ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  •  ایٹمی معاہدے کی پاسداری کی اپیل

ہتھیاروں پر کنٹرول کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ ایزومی ناکامتسو نے تمام فریقوں سے جامع ایٹمی معاہدے کی پاسداری کی اپیل کی ہے۔

پیر کے روز این پی ٹی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایزومی ناکامتسو کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کے تمام شرکا اس کی پابندی کریں گے۔ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایٹمی معاہدے میں اصلاح یا اسے منسوخ کرنے کے لیے مقرر کردہ مہلت کے خاتمے سے محض چند ہفتے پہلے سامنے آیا ہے۔روس، چین اور یورپی یونین نے بھی جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کیے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ جرمن چانسلر اینجلا مرکل اور فرانس کے صدر عمانوئیل میکرون رواں ہفتے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات اور جامع ایٹمی معاہدے کے لازم اجرا ہونے پر تاکید کریں گے۔

ٹیگس