Apr ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ 22 افراد ہلاک

امریکہ کے مختلف علاقوں میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکزنے کہا کہ اتوار کے روز امریکہ کے مختلف علاقوں میں  فائرنگ کے 74 واقعات رونما ہوئے۔ ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 54 زخمی ہو گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے زیادہ تر واقعات اوہایو،ایلینوی،ماساچسٹ،کارولینا،کنتاکی اورٹینسی میں پیش آئے۔ تاہم اہم واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی نیشویل میں واقع ویفل ہاؤس میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے ریسٹورینٹ میں زبردستی گھس کر فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا۔

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں عام لوگوں کے پاس دو سو ستر ملین سے تین سو ملین کی تعداد میں ہتھیار موجود ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں آئے روز فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں یہاں تک کہ اب تو عوام گھومنے پھرنے سے بھی کتراتے نظر آتے ہیں اس ڈر سے کہ کہیں کسی حملے میں وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو نہ بیٹھیں۔

ٹیگس