Apr ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس

بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں روس، چین، ہندوستان، قزاقستان، قرقیزستان، پاکستان، تاجیکستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نیز اس تنظیم کی انسداد دہشت گردی کی علاقائی ایگزکٹیو کمیٹی کے چیئرمین شریک ہیں۔دو ہزار سترہ کے اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم میں ہندوستان اور پاکستان کو نئے اراکین کی حیثیت سے شامل کئے جانے کے بعد اس تنظیم کے اعلی حکام کا یہ پہلا اجلاس ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ چین کی حالیہ تجارتی کشیدگی اجلاس میں مذاکرات کا اہم موضوع رہے گی۔واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کثیر جانبہ سیکورٹی، ثقافتی اور اقتصادی تعاون کے لئے قائم ہوئی ہے۔

ٹیگس