Apr ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • سعودی شہزادے کے ’’جوئیں‘‘ ہیں! :ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد اُس جگہ کی صفائی کا حکم دیا جہاں سعودی شہزادے سے ملاقات ہوئی تھی۔

العہد نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک عربی ذریعہ نے امریکی کانگریس کے ایک رکن کے حوالہ سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد اُس جگہ کی صفائی کا حکم دیا جہاں سعودی شہزادے سے ملاقات ہوئی تھی۔

امریکی رکن کانگریس کے بقول گزشتہ ماہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی کرسیوں اور صوفوں کو صاف کرنے کا حکم دیا۔امریکی رکن کانگریس کا نام فاش کے بغیر اس عربی ذریعہ نے خبر دی ہے کہ سعودی شہزاے سے ملاقات کے بعد ٹرمپ نے حکم دیا کہ ان تمام وسائل، کرسیوں اور صوفوں کی صفائی کی جائے جنہیں محمد بن سلمان نے استعمال کیا تھا تاکہ کہیں کوئی ’’جوں‘‘ نہ رہ گئی ہو!!

لبنان کی ’’العہد‘‘ ویب سائٹ نے لکھا ہے:ٹرمپ اچھی طرح محمد بن سلمان کی صورتحال سے واقف ہیں،اسی لئے ٹرمپ عمدا انکی توہین کرنے اور انہیں نیچا دکھانے میں ہچکچاتے نہیں اور وہ بارہا سعودی عرب اور محمد بن سلمان کے لئے کیمروں کے سامنے ’’دوہنے‘‘ کا لفظ استعمال کر چکے ہیں!!

مأخذ:

https://www.yjc.ir/fa/news/6513628

https://alahednews.com.lb/163615/221/165

ٹیگس